مہنگائی کے دور میں لیموں ضائع نہ کریں، اس میں سے پورا رس نکالنے کا طریقہ جانئے

مہنگائی کے دور میں لیموں ضائع نہ کریں، اس میں سے پورا رس نکالنے کا طریقہ جانئے
مہنگائی کے دور میں لیموں ضائع نہ کریں، اس میں سے پورا رس نکالنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر نچوڑتے ہیں تاہم اب ایک خاتون نے لیموں نچوڑنے کا ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق مون میک نامی اس خاتون نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ لیموں سے رس نکالنے کادرست طریقہ بتاتی ہے۔ وہ اس ویڈیو میں لیموں کو پہلے میز پر رکھ کر ہاتھوں سے دباتی اور رگڑتی ہے تاکہ لیموں نرم ہو جائے۔


اس کے بعد وہ لیموں کے نچلے حصے سے ایک سلائی اس میں داخل کرکے سوراخ کرتی ہے اور پھر لیموں کو دبا کر اس سوراخ سے رس نکالتی ہے۔ اس طریقے سے لیموں نچوڑنے کے بعد وہ اسے چھری سے دوحصوں میں کاٹ کر دکھاتی ہے کہ کس طرح لیموں کا مکمل رس نکل چکا ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 1لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اکثر صارفین کمنٹس میں اعتراف کر رہے ہیں کہ آج تک وہ غلط طریقے سے لیموں نچوڑتے آئے ہیں اور اب اس خاتون کے بتائے طریقے پر عمل کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -