چینی جوڑے دھڑا دھڑ طلاقیں کیوں کروارہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ اپنا سر پکڑ لیں گے
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں حالیہ عرصے میں طلاق کے لیے درخواست دینے والے جوڑوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ طلاق کے متعلق بنایا گیا ایک نیا قانون ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس قانون کے تحت طلاق کے عمل کو انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے چنانچہ لوگ اس قانون کے لاگو ہونے سے پہلے ہی طلاق کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔
ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ، گوانگ ژاﺅ اور دیگر شہروں میں طلاق کے وکلاءکی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی ہے۔ طلاق کے نئے قانون میں جوڑے کے طلاق کی درخواست دینے کے بعد 30دن کے اندر اگر ایک فریق طلاق کے معاہدے کو ختم کر دیتا ہے تو طلاق ختم ہو جائے گی اور ان کی شادی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ اس کے بعد دوسرے فریق کو دوبارہ درخواست دے کر 30دن کا انتظار کرنا پڑے گا، یا پھر عدالت سے رجوع کرنا ہو گا جو کہ بہت طویل اور مہنگا پراسیس ہے۔