حلیم عادل شیخ سے سیکیورٹی کیوں واپس لی گئی؟صوبائی وزیر نے بتادیا

حلیم عادل شیخ سے سیکیورٹی کیوں واپس لی گئی؟صوبائی وزیر نے بتادیا
حلیم عادل شیخ سے سیکیورٹی کیوں واپس لی گئی؟صوبائی وزیر نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو دی گئی سیکیورٹی کے اہلکار قانون کی راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے جس کی بنا پر سیکیورٹی کو واپس لیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بلند نہیں ہے،حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر ہیں مگر جو اُنہوں نے کیا اس کی قانون اجازت نہیں دیتا،حلیم عادل شیخ مسلح لشکر لیکر  پولنگ سٹیشن پر گھوم رہے تھے،سیکیورٹی دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو غلط طریقے سے استعمال کیا جائے،سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار پہلے سے زیادہ ووٹ لے رہے ہیں، تحریک انصاف نے عام انتخابات میں لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے۔

مزید :

قومی -