ملتان سلطان نےلاہور قلندرز کو دھول چٹادی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6سے قبل پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
ملتان سلطان نے 182 رنز کا ہدف دو اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود 42 اور صہیب مقصود نے 46رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 41اور ریلی روسو 37رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی میں ہونے والے پریکٹس میچ کے دوران لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔