'جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہیں' آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب

'جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہیں' آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے ...
'جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہیں' آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کرائیں۔ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا۔ پی اے ایف پہنچنے پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف نے پاک فضایہ  کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور کامیابیوں کی تعریف  کی ۔ آرمی چیف نے  ایئروار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں اورر جحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ہمیں موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈیپو کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔