شہزادہ فلپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
برمنگھم (سید حسنین رضا)99سالہ شہزادہ فلپ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں لندن کے ایڈورڈ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
بکنگھم پیلس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں نہیں رکھا گیا صرف احتیاطی طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ کچھ دن ہسپتال رہیں گے اور واپس گھر آ جائیں گے۔ان کو سینٹرل لندن کے کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔گزشتہ چند روز سے ان کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث ان کو احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔