پی ایس ایل سیون ،رائیلی روسو نے اپنے اس انداز کی وضاحت پیش کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے کھلاڑی رائیلی روسو نے اپنے انداز کی وضاحت پیش کردی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ یہ انداز فیفا کے کھلاڑی مبپی کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس انداز کاہر گز مطلب کسی کی ہتک عزت کرنا نہیں،یہ صرف سکور کے شاندار طریقے سے تعاقب کی خوشی منانے کا طریقہ ہے۔واضح رہے انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں یہ انداز اپنا یاتھا۔