ڈاکٹر کا مشور ہ۔۔۔تنخواہ تھوڑی،  مہنگائی زیادہ

ڈاکٹر کا مشور ہ۔۔۔تنخواہ تھوڑی،  مہنگائی زیادہ
 ڈاکٹر کا مشور ہ۔۔۔تنخواہ تھوڑی،  مہنگائی زیادہ

  

تحریر : ایس ایچ آر نقوی

کل ڈاکٹر کے پاس گیا,
 میری جاب اور مجھ سے متعلق تمام تفصیلات لینے کے بعد ڈاکٹر بولا

"آپ زیادہ سے زیادہ ایکسرسائز کریں,
 کولڈ ڈرنکس خریدنے کے بجائے نلکے کا سادہ پانی پئیں,

گھر کا بنا سادہ کھانا کھائیں

بازار سے کھانا اور فاسٹ فوڈ بالکل نہ خریدیں, 
جہاں بھی جائیں اپنی گاڑی یا ٹیکسی استعمال نہ کریں

پیدل جائیں یا بس میں سفر کریں,
 گوشت نہ کھائیں سبزیاں اور دالوں کا استعمال کریں".

میں نے گھبرا کر اور پریشان ہو کر  سر ہلا دیا اور تشویش سے دریافت کیا

"ڈاکٹر صاحب؛ یہ سب تو ٹھیک ہے, مگر مجھے ہوا کیا ہے"؟
ڈاکٹر صاحب نے چشمہ اتارا اور بڑے دردناک لہجے میں لب گویا ہوئے
۔
۔
"پتر! تیری تنخواہ تھوڑی اے" 
مہنگائی زیادہ

مزید :

لافٹر -