نائب وزیراعظم سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔
اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔