چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزےجاری کر دیئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارتی صحافیوں کو پاکستان نے ویزا جاری کر دیئے۔ بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔
"جیو نیوز" کے مطابق تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی کا مسترد نہیں کیا گیا۔بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان کا پہلا نجی سپورٹس چینل ”جیو سوپر“ شائقین کرکٹ کیلئے تمام سنسنی خیز مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔