فٹنس سے مطمئن ہوں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق مینجمنٹ فیصلہ کرے گی، حارث رؤف

فٹنس سے مطمئن ہوں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق مینجمنٹ فیصلہ کرے گی، حارث رؤف
 فٹنس سے مطمئن ہوں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق مینجمنٹ فیصلہ کرے گی، حارث رؤف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ فٹنس سے مطمئن ہوں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق مینجمنٹ فیصلہ کرے گی، کوشش ہے پاکستان کو ٹائٹل جتوائیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پریکٹس کی، پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں، فٹنس سے مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا، ویرات کوہلی سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پاکستان کو ٹائٹل جتوائیں تاکہ فینز بھی خوش ہوں، کوشش ہے پاکستان کو میگا ایونٹ جتوائیں کئی سال سے فائنل، سیمی فائنل کھیل رہے ہیں، جب ریٹائر ہوں گے تو یہ بات یاد رہے گی کہ ٹرافی جیتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے، تاہم آج خبر آئی ہے کہ وہ فٹ ہیں، تاہم کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ حکام کریں گے۔