2036 سے ٹائم ٹریول کرکے واپس آنے کے دعویدار شخص کی وہ پیشگوئیاں جو درست ثابت ہوئیں

2036 سے ٹائم ٹریول کرکے واپس آنے کے دعویدار شخص کی وہ پیشگوئیاں جو درست ثابت ...
2036 سے ٹائم ٹریول کرکے واپس آنے کے دعویدار شخص کی وہ پیشگوئیاں جو درست ثابت ہوئیں
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یہ کسی سائنس فکشن فلم کی کہانی لگتی ہے مگر بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پراسرار جان ٹیٹر واقعی سنہ  2000 میں ٹائم ٹریول کرکے واپس آیا تھا تاکہ انسانیت کو ایک تباہ کن مستقبل سے آگاہ کر سکے۔ یہ دعویدار ایک آن لائن فورم پر نمودار ہوا اور کہا کہ وہ 2036 سے آیا ہے۔ اس نے کئی پیش گوئیاں کیں، لوگوں کو آنے والی تباہیوں سے بچنے کے طریقے بتائے، اور یہاں تک کہ ایک ایسی مشین کی تصاویر شیئر کیں جسے وہ "ٹائم مشین" کہتا تھا۔ پھر اچانک وہ غائب ہو گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق  2 نومبر 2000 کو اس نے لکھا "سلام! میں 2036 سے آیا ہوا ایک ٹائم ٹریولر ہوں۔ میں 1975 سے  آئی بی ایم5100 کمپیوٹر لینے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہا ہوں۔" اس کی پوسٹس میں دنیا کی تباہی کے بارے میں خطرناک پیش گوئیاں، عالمی بحرانوں سے بچنے کے مشورے اور اس کی مبینہ ٹائم مشین کی تصاویر شامل تھیں۔ حیران کن طور پر یہ مشین کسی حد تک "بیک ٹو دی فیوچر" فلم میں دکھائی گئی ڈی لورین کار جیسی لگتی تھی۔
ٹیٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک فوجی یونٹ کا رکن ہے اور مستقبل کے  فلوریڈا میں رہتا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ 1975 جا رہا تھا مگر 2000 میں "ذاتی وجوہات" کی بنا پر رکا تھا۔ اس نے فورم کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا "میرا مقصد یہ نہیں کہ مجھ پر یقین کیا جائے۔ شاید میں تمہیں ایک راز بتا دوں،  مستقبل میں کوئی بھی تمہیں پسند نہیں کرتا۔ اس دور کو سست، خود غرض اور شہری معاملات سے لاعلم بھیڑ بکریوں سے بھرا سمجھا جاتا ہے۔ شاید تمہیں میرے بجائے اپنے بارے میں زیادہ فکر کرنی چاہیے۔"
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ٹیٹر کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ مثال کے طور پر اس نے عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بات کی تھی جو بعد میں 2003 کی جنگ کی ایک بڑی وجہ بنی۔ کچھ لوگوں کو یقین ہے کہ یہ جنگ محض بہانہ تھی اور ٹیٹر کا یہ دعویٰ حقیقت کے قریب تھا۔
ایک اور دلچسپ پیش گوئی  آئی بی ایم 5100  کمپیوٹر کے بارے میں تھی۔ 2001 میں ٹیٹر نے دعویٰ کیا کہ یہ کمپیوٹر ایک خفیہ فنکشن رکھتا ہے جس کا انکشاف 2004 میں ہوا۔ اس فنکشن کے ذریعے یہ پرانے پروگرامنگ زبانوں میں چلنے والے سافٹ ویئر کو بھی چلا سکتا تھا مگر آئی بی ایم نے اس راز کو چھپائے رکھا تھا۔ جب یہ حقیقت سامنے آئی تو ٹیٹر کی سچائی پر بحث نے پھر زور پکڑ لیا۔
ٹیٹر نے ایک اور پراسرار جملہ لکھا تھا "کیا آپ مجھے بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے اپنے خلائی جہاز کے زیادہ درجہ حرارت کے مسئلے کو کیسے حل کیا؟" بعد میں 2003 میں کولمبیا سپیس شٹل اس وقت تباہ ہو گئی جب اس کے ونگ میں دراڑ پڑ گئی اور زیادہ درجہ حرارت کے باعث خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے بھی ٹیٹر کی پیشین گوئی قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -