سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد نے ملاقات کی۔ نعیم میر کی قیادت میں تاجر وفد نے ایس ایم بی آر کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اوکاڑہ وہاڑی فیصل آباد اور شیخو پورہ سے تاجر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ نبیل جاوید نے تاجروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سرکاری املاک کی لیز اور کرایوں سے متعلق معاملات پر گفتگو بھی زیر بحث لائی گئی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پیٹرول پمپس اور دکانوں کے کرایہ جات مارکیٹ ریٹس کے مطابق طے ہو رہے ہیں۔ نیلامی کا عمل صاف شفاف اور میرٹ پر ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو میں اصافہ ہو رہا ہے۔

 تاجر وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تائید کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف کارروائی پر تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے۔ ممبر کالونیز ملک وحید اور سیکرٹری کالونیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔