وزیر تعلیم پنجاب سے کشمیر سنٹر جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد کی ملاقات

وزیر تعلیم پنجاب سے کشمیر سنٹر جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد کی ملاقات
وزیر تعلیم پنجاب سے کشمیر سنٹر جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے کشمیر سنٹر لاہور جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد نے ملاقات کی۔ انچارج کشمیر سنٹر انعام الحسن کاشمیری کی قیادت میں کشمیر سنٹر کے وفد نے پنجاب کے سکولوں میں کشمیر ڈے کی سرگرمیوں کے انعقاد پر وزیر تعلیم سے اظہار تشکر کیا اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے صوبے میں مجوزہ پروگرامات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات پر وزیر تعلیم کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

 وفد کے سربراہ انعام الحسن کاشمیری نے کہا کہ سرکاری سطح پر کشمیر ڈے کے انعقاد سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا ہے۔

 وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کشمیر کی مناسبت سے سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔  مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ کشمیریوں کی سفارتی و سیاسی حمایت پر سطح پر جاری رکھیں گے۔

 اس موقع پر تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالے سے لیکچر سیریز کے آغاز پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جموں کشمیر لبریشن سیل کے وفد کو کشمیر کاز کیلئے ہر قسم کے حکومتی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔