امریکی بچوں پر پولیو جیسی پر اسرار بیماری کاحملہ،سینکڑوں متاثر

امریکی بچوں پر پولیو جیسی پر اسرار بیماری کاحملہ،سینکڑوں متاثر
امریکی بچوں پر پولیو جیسی پر اسرار بیماری کاحملہ،سینکڑوں متاثر

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک پراسرار بیماری نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے کیونکہ چند ماہ کے دوران یہ 100 سے زائد بچوں کو نشانہ بناچکی ہے اور ڈاکٹر نہیں جانتے کہ اس کا علاج کیا ہے اور اس سے کس طرح بچا جائے۔

امریکی ادارے سنٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے مطابق یہ بیماری بچوں میں پولیو جیسے آثار پیدا کردیتی ہے۔ بچوں کے اعصاب اور پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اُن کی ٹانگوں اور بازوﺅں میں معذوری کی سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ بعض بچوں میں آنکھوں، لبوں اور چہرے کے دیگر حصوں کو کنٹرو کرنے والے پٹھے بھی متاثر ہوئے ہیں اب تک متاثر ہونے والے 103 بچوں میں سے صرف ایک مکمل صحت یاب ہوسکا ہے۔ بیماری کے آغاز میں ہی ریڑھ کی ہڈی پر حملہ ہوتا ہے اور پھر دیگر اعضاءمیں فالج جیسے آثار نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

بے وفا شوہر سے بیگم کا خوفناک بدلہ، دو بار نازک حصہ کاٹ ڈالا ،جاننے کیلئے کلک کریں

یہ خوفناک بیماری ملک کی 34 ریاستوں میں پھیل رہی ہے اور تاحال اس کی حقیقت واضح نہیں ہوسکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا علاج تاحال موجود نہیں البتہ کثرت سے ہاتھ دھونے، جراثیموں سے بچنے اور مریضوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ بیماری تقریباً سات سال عمر کے بچوں پر حملہ آور ہورہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...