خوبصورت نظر آنے کے شوق نے فحش اداکارہ کی زندگی اجاڑ دی،تمام نوجوان لڑکیوں کو خبردار کر دیا
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) قدرت کی بنائی ہوئی صورت سے غیر مطمئن ہونے والی خواتین پلاسٹک سرجری کا سہارا لے کر حسن میں اضافے کی کوشش کرتی ہیں مگر اس عمل میں ہونے والی خرابی کا نتیجہ کتنا بھیانک ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے آپ مشہور زمانہ امریکی حسینہ فرح ابراہیم کے چہرے پر نظر ڈال سکتے ہیں۔
دنیا کا مہنگا ترین ہیرا جسے لوگ ایک عرصے تک عام پتھر سمجھتے رہے ،جاننے کیلئے کلک کریں
تئیس سالہ فرح اپنے رئیلٹی ٹی وی شو اور فحش فلموں میں اداکاری کی وجہ سے بہت جانی پہچانی شخصیت سمجھی جاتی ہیں اور کم عمری میں ماں بننے کی وجہ سے Teen Mom کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ہونٹ نمایاں کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کی ایک نئی قسم کا سہارا لیا جس میں ہونٹوں میں فلٹر ڈالنے کی بجائے امپلانٹ (مصنوعی مادے کے ٹکڑے) ڈالے جاتے ہیں۔ سرجری کا عمل خرابی کا شکار ہوگیا اور اب اُن کے ہونٹ اس قدر پھول گئے ہیں کہ شکل پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ فرح کا خیال ہے کہ یہ خرابی ہونٹوں کو سن کرنے والے مادے میں گڑ بڑ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو نصیحت کرنے کیلئے اپنی دردناک تصاویر انٹرنیٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔