بھارت میں جنسی زیادتی،مقدمہ امریکہ میں

بھارت میں جنسی زیادتی،مقدمہ امریکہ میں
بھارت میں جنسی زیادتی،مقدمہ امریکہ میں

  


نئی دہلی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ امریکی ٹیکسی کمپنی ”اُبر“ کیلئے کام کرنے والے بھارتی ڈرائیور ”شیو کمار یادوو“ نے ایک پارٹی سے واپسی پر نوجوان مسافر لڑکی کا ریپ کردیا تھا۔ اس ڈرائیور کو بھارتی پولیس کئی دن کی تلاش کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم اب بھارتی خاتون نے اس معاملے پر امریکی کمپنی کے خلاف امریکہ میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بے حیائی سے روکنے کیلئے ایرانی حکومت کا حیران کن اقدام ،جاننے کیلئے کلک کریں

برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے مشہور وکیل ”ڈگلس ویجور“ نے انکشاف کیا کہ بھارتی خاتون نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں اور عدالت سے رجوع کرنے کیلئے میں فی الحال کیس کا جائزہ لے رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانے کیلئے وہ تمام وسائل استعمال کریں گے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...