وزیراعلی پن بجلی کے پراجیکٹ لگانے کے عزم کو زمینی حقیقت بنائیں‘ عبدالباسط

وزیراعلی پن بجلی کے پراجیکٹ لگانے کے عزم کو زمینی حقیقت بنائیں‘ عبدالباسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے وزیراعلی میاں شہباز شریف پر زور دیا ے کہ وہ ندی نالوں اور دریاﺅں پر پن بجلی کے پراجیکٹ لگانے کے اپنے دیرینہ عزم کو زمینی حقیقت بنائیں تاکہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور صنعتی شعبہ گذشتہ کئی برسوں سے شدید لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔ دہشت گردی نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں تاہم پاک فوج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے دھرنوں نے بھی کاروباری حالات خراب کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ سابق حکومت نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے رینٹل پاور سٹیشن منگوائے لیکن کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملنے پر اعلی عدلیہ نے مسترد کردئیے۔ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے کالاباغ ڈیم کو ہمیشہ کے لیے سرد خانے میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ وقت آنے پر ندی نالوں، نہروں اور دریاﺅں پر پن بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح کے طور پر وفاقی حکومت اور وزیر اعلی پنجاب سیاستدانوں کو کالاباغ ڈیم کی افادیت پر قائل کریں۔ عبدالباسط نے تجویز دی کہ حکومت سڑکوں پلوں اور انفراسٹرکچر کے کچھ دوسرے منصوبوں کو کچھ وقت کے لیے روک کر سرمایہ بجلی کے چھوٹے منصوبوں پر لگائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ریاستوں میں ایک لاکھ ، چین میں ستاسی ہزار اور بھارت میں سات ہزار ڈیم بن چکے ہیں لیکن پاکستان میں ان کی تعداد پچھتر سے نہیں بڑھ سکی۔
انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی بنانے کا انتظام نہ کرنا جہاں عوام اور صنعت کے لیے نقصان دہ ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

مزید :

کامرس -