سکوک بانڈز کے اجراءسے 3.5ارب روپے کیپٹل بڑھانے کی منصوبہ بندی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والا ملک کا دوسرا بڑا بینک ” بینک اسلامی پاکستان “ نے متبادل سکوک بانڈز کے اجراءسے 3.5ارب روپے کیپٹل بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ اس حوالے سے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں بینک کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کیلئے کیپٹل بڑھانے کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ گلوبل بینکنگ سٹینڈرڈز کے بیس 3کے تحت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسلامی بینکوں نے اسطرح کے سکوک جاری کئے ہیں جن میں ترکی ، ملائیشیاء، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے متعدد بینک شامل ہیں۔