سی ای او ملّت ٹریکٹرز بہترین سی ای او ایوارڈ 2014 کے لیے منتخب

سی ای او ملّت ٹریکٹرز بہترین سی ای او ایوارڈ 2014 کے لیے منتخب

 لاہور( پ ر)سی ای اوملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ ایس ایم عرفان عقیل کو کراچی اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینجیزکی سر پرستی میں کراچی ماس ہیومین ریسورسیزسروسز کے تعاون سے کراچی میں منعقد کردہ تقریب میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے بیسٹ سی ای او ایوارڈ برائے سال 2014 سے نوازا گیا۔بہترین سی ای او ایوارڈکے انتخاب کے لیے جیوری کی خدمات کراچی اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینجیز اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سر انجام دی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملّت ٹریکٹرز اپنی سی۔ایس۔آر پالیسی کے تحت تعلیم ،صحت اور فلاح عامہ کے قومی پروگرامز میں تعاون کرتا ہے۔ایس ایم عرفان عقیل کی سر براہی میں ملّت ٹریکٹرز نے حال ہی میں کراچی سٹاک ایکسچینج کی 25 بہترین کمپنیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کامرس


loading...