ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 15 کروڑ ڈالر کم ہو گئے
لاہور ( کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران پندرہ کروڑ ڈالر کی کمی سے پھر پندرہ ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق نو جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب چھ کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر گیارہ کروڑ کمی سے دس ارب چھتیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر چار کروڑ کمی سے چار ارب انہتر کروڑ ڈالر پر آ گئے۔