نومبر 2014: خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 13فیصدکی کمی

نومبر 2014: خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 13فیصدکی کمی

لاہور(کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء میں نومبر 2014ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 12.65فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2013ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 339.11ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا جو جاری مالی سال میں نومبر 2014ء کے دوران کم ہو کر 296.20ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ اکتوبر2014ء سے اس میں کمی کارجحان پیدا ہوا اور نومبر 2014ء کے اختتام پر خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم تین سو ملین ڈالر سے کم ہوگیا ۔

مزید : کامرس


loading...