لاہور سٹارک ماریٹ

لاہور سٹارک ماریٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر104کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ13کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ71کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس60.22پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6601.59پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل19لاکھ 79ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز32 لاکھ100حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 4لاکھ 14 ہزا رحصص۔ پرویز احمد سیکیورٹیز لمیٹڈکے3لاکھ43 ہزارحصص۔ جبکہ آئی جی آئی انوسٹمنٹ بنک لمیٹڈ کے2لاکھ 34ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت24.81 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 1.28روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -