تیل کی عالمی قیمتیں
نیویارک (آئی این پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا ۔جمعہ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے فروری کیلئے سودے دو ڈالر 23سینٹ کمی کے بعد46.25ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے فروری کیلئے سودے ایک ڈالر 02 سینٹ کمی کے ساتھ 47.67 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔