انٹرنیشنل مارکیٹس

انٹرنیشنل مارکیٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعہ کو حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جس کی وجہ سوئٹزر لینڈ کے مرکزی بینک کی جانب سے مالیاتی پالیسی کو تاجر دوست بنانے کے اقدامات ہیں۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 1.73 فیصد مندی سے ہوا جبکہ وقفے تک یہ مندی 2.81 فیصد تک پہنچ گئی۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔225 انڈیکس 480.64 پوائنٹس گر کر 16628.06 پوائنٹس پر جبکہ ٹاپکس انڈیکس 31.64 پوائنٹس (2.30 فیصد)کمی کے بعد 1344.96 پوائنٹس پر آگیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کا آغاز بھی مندی سے ہوا جس کی قیمتیں 0.63 فیصد گر گئیں ۔
جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں کمزور کاروباری صورتحال اور سوئس حکومت کی سرمایہ کار دوست اصلاحات ہیں۔

مزید :

کامرس -