سعودی سٹیل ملز الطوارقی کا پاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ

سعودی سٹیل ملز الطوارقی کا پاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی اسٹیل ملزالطوارقی نے یکم فروری سے پلانٹ بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔اسٹیل مل کا موقف ہے کہ اسے سستے نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گیس پر سبسڈی کا وعدہ کیا تھا،ایم او یو میں گیس سبسڈی فرٹیلائزر سیکٹر کے برابر ہونا تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الطوارقی کو گیس سبسڈی دینے کا فیصلہ نہ کر سکی۔

مزید : کامرس


loading...