پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ گلوکار ایکون کےساتھ شاندار پرفارمنس
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ گلوکار ایکون نے مالدیپ میں اکٹھے پرفارمنس پیش کی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالدیپ میںایک بڑا خصوصی لائیو پرفارمنس شو ہوا جس میں بھارتی اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ کے مقبول گلوکار ایکون نے اکٹھے پرفارم کیا اور وہاں موجود مداحوں سے زبردست داد وصول کی ۔ شو کے دوران آتش بازی کا ،ظاہرہ بھی کیا گیا ۔ مالدیپ میں سال 2014ءمیں گزشتہ سال 2013ءکی نسبت سیاحوں میں 7.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے ۔