دلشان ون ڈے میں 19 سنچریاں بنا کر برائن لارا کے ہم پلہ ہوگئے

دلشان ون ڈے میں 19 سنچریاں بنا کر برائن لارا کے ہم پلہ ہوگئے

ہملٹن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی۔ یہ ان کے کیریئر کی 19 ویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویلیئرز، جے وردھنے اور مارک وا کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ ان کی کامیاب ہدف کے حصول میں نویں سنچری ہے۔ کامیاب ہدف کے حصول میں زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہے۔

، انہوں نے14 سنچریاں بنا رکھی ہیں، ویرات کوہلی 13 سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن اوپنر دلشان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی 19 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دلشان 116 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...