جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹ ) ورلڈ کپ سکوا ڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کی ایم آر آئی کی رپورٹ آگئی ہے ۔فاسٹ باؤلر کی ایم آر آئی رپورٹ حوصلہ افزاء نہیں آئی۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار فاسٹ بولر جنید خان کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔اس کے بعدجنید خان کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔ جنید خان ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں، وہ تربیتی کیمپ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ فاسٹ باؤلر جنید خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کرسکے۔ جنید خان کیمپ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے زمین پر گر گئے تھے اور ان کی کہنی اور کولہے پر چوٹ آئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...