قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ،کھلاڑی آ ج آرمی پبلک سکول جائیں گئے

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ،کھلاڑی آ ج آرمی پبلک سکول جائیں گئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شیڈول سے ایک دن قبل ہی ختم کردیا گیا ۔پی سی بی کے میڈیا مینجر رضا راشد کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی اور تین عہدیداران آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طالب علموں کے ورثاء سے تعزیت کے لئے آج ہفتہ کے روز پشاور جائیں گے جس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتہ کے روز نہیں ہوسکے گا اور اسے ایک دن قبل ہی ختم کردیا گیا ہے ۔پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق ،یاسر شاہ ،عمر اکمل ،محمد عرفان احسان عادل احمد شہزاد جبکہ عہدیداران میں ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ ،کرنل اعظم اور شاہد اسلم شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...