اداکار ہرتیک روشن نے اپنے پرفیومز کلیکشن لانچ کر دی

اداکار ہرتیک روشن نے اپنے پرفیومز کلیکشن لانچ کر دی
 اداکار ہرتیک روشن نے اپنے پرفیومز کلیکشن لانچ کر دی

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن نے اپنے پرفیومز کلیکشن لانچ کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنی پرفیومز کی کلیکشن ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران لانچ کی جس میں فلمی شخصیات اور بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے بھی شرکت کی۔ اداکار ہریتک نے اپنی کلیکشن کو ” ایچ آر ایکس “ کا نام دیا ہے ۔ بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ انسان اپنے آپ کو عمر کے ہر حصہ میں فٹ رکھ سکتا ہے اور اس خوشبو لگا کر مزید جاذب بن سکتا ہے ۔انھوں نے اپنے پرفیومز کو لاجواب دیا جو 4 مختلف خوشبوﺅں میں دستیاب ہوں گے ۔ ان کے خیال میں یہ ان کی زندگی کی بہترین کامیابی ہے ۔ اداکار کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ” بینگ بینگ “ ہے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

مزید : کلچر


loading...