پاکستان ویمنزنے دوسرے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو شکست دیدی

پاکستان ویمنزنے دوسرے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو شکست دیدی

شارجہ ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو55رنزسے شکست دیکر سیریز برابر کردی ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چوبیس رنز جوڑے، کپتان ثناء میر اڑتالیس رنز کی ناٹ آؤٹ کھیل کر نمایاں رہیں۔ جویریہ خان نے ٹوٹل میں پچیس رنز کا اضافہ کیا جواب میں سری لنکن ویمن کا مایوس کن آغاز رہا۔ ثناء میر نے سری لنکن کپتان کو پانچ رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ میچ کی خاص بات قومی کپتان کی طوفانی باؤلنگ تھی ثناء میر نے تیرہویں اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ویمن کرکٹ کے ٹی 20 فارمیٹ میں ثناء میر ہیٹ ٹرک کرنے والی پانچویں کرکٹر بن گئیں۔ اسماویہ اقبال نے پانچ ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف انہی کی سرزمین پر وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...