دیپنا بونیر جی فلم ”خاموشیاں“ میں علی فاضل کے ساتھ رومانس کریں گی
ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکارہ دیپنا بونیر فلم ”خاموشیاں“ علی فاضل کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے پروڈیوسر مہیش اور مکیش بھٹ ہیں۔ جبکہ دیپنا بونیر فلم میں مسلم لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے اسکرپٹ رائٹر وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ بات اگرچہ خفیہ رکھی گئی ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ فلم خاموشیاں میں دیپنا اور علی فاضل ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔