پرویز کلیم ”دل کو مارو گولی“ کی شوٹنگ میں مصروف

پرویز کلیم ”دل کو مارو گولی“ کی شوٹنگ میں مصروف

 لاہور(آن لائن)مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم فلم ”دل کو مارو گولی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 20 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گی۔ پرویز کلیم گزشتہ ماہ سے کراچی میں مقیم ہیں جہاں پر وہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کروا رہے ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے نئے اور سینئر فنکار شامل کئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کی کاسٹ ابھی نہیں بتا سکتا کیونکہ میرا ارادہ ہے کہ میں جلد فلم کی شوٹنگ مکمل کر لوں۔

مزید : کلچر


loading...