نیوزی لینڈ اور سری لنکا تیسرے ون ڈے میں آج پنجہ آزما ہونگے

نیوزی لینڈ اور سری لنکا تیسرے ون ڈے میں آج پنجہ آزما ہونگے

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں آئی لینڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 20 جنوری کو نیلسن، پانچواں میچ 23 جنوری کو ڈونیڈن، چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن جبکہ ساتواں اور آخری میچ 29 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں کیویز نے آئی لینڈرز کو 2-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...