دنیائے باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی باکسر علاج کیلئے دوبارہ ہسپتال داخل

دنیائے باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی باکسر علاج کیلئے دوبارہ ہسپتال داخل

نیویارک(اے این این )دنیائے باکسنگ کے لیجنڈ محمد علی باکسر ایک بار پھر علاج کے لیے ہسپتال داخل ہو گئے ۔ محمد علی باکسر کو یورینری ٹریکٹ انفیکشن ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ ہسپتال منیجمنٹ کے مطابق ان کی تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے ، اس لیے وہ جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے ، تین بار کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی آج ہفتے کے روز اپنی 73 ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے ، رعشہ کے مرض میں مبتلا محمد علی اس سے پہلے بیس دسمبر سے سات جنوری تک نمونیا کی شکایت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...