میکولم نے ون ڈے میں زیادہ چھکوں کا پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

میکولم نے ون ڈے میں زیادہ چھکوں کا پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

ہملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم ون ڈے کرکٹ تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے۔ میکولم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 چھکے لگا کر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ون ڈے میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے، انہوں نے 389 میچوں میں 342 چھکے لگا رکھے ہیں۔ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ دوسرے، کرس گیل 209 چھکوں کے ساتھ تیسرے، ٹنڈولکر 195 چھکوں کے ساتھ چوتھے، گنگولی 190 چھکوں کے ساتھ پانچویں اور دھونی 177 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ہملٹن میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی قائد نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے شاندار سنچری مکمل کی، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے لگائے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پونٹنگ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پونٹنگ نے 162 چھکے لگا رکھے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...