شوبز چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ‘اداکارہ لیلیٰ

شوبز چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ‘اداکارہ لیلیٰ
شوبز چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ‘اداکارہ لیلیٰ

  


لاہور(آئی این پی) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں‘ مجھے پشتو فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میرا فی الحال ایسا کرنے کا ارادہ نہیں‘ غیر معیاری فلموں میں کام کرنے سے گھر بیٹھے رہنا بہتر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے تو یہ بالکل جھوٹ کا پلندہ ہے‘ مجھے شوبز انڈسٹری نے بہت عزت دی اور میں کسی بھی صورت خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کر سکتی بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر


loading...