آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کا آغاز آج ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کا آغاز آج ہوگا

ونڈہوک(اے این این )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کا آغاز آج ہفتے سے ہوگا ۔اس لیگ کا پہلا میچ 17 جنوری کو کینیڈا اور نیدرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اسی روز مزیددومیچ اور بھی کھیلے جائیں گے ۔ دوسرا میچ نمبیا اور کینیا کے درمیان ہوگا ۔ تیسرا میچ نیپال اور یوگینڈا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 18 جنوری کو لیگ میں تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کینیڈا اور کینیا کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ نمبیا اوریوگینڈا کے درمیان ہوگا ۔ تیسرا میچ نیدر لینڈ اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 19 جنوری کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے ۔ 20 جنوری کو ٹورنامنٹ میں مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کینیڈا اور نیپال کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ کینیا اور یوگینڈا کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ نمبیا اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 21 جنوری کو تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کینیڈا اور یوگینڈا کے درمیان ہوگا ۔ دوسرا میچ کینیااور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ نمبیا اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے ۔ 22 جنوری کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے ۔ 23 جنوری کو مزید میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کینیا اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے ۔ دوسرا میچ نمبیا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ نیدر لینڈ اور یوگینڈا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ24 جنوری کھیلے جائیں گے ۔ جبکہ فائنل بھی اسی روز کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...