تین ملکی سیریز میں جار ہانہ انداز اپنانا ہو گا، معین علی

تین ملکی سیریز میں جار ہانہ انداز اپنانا ہو گا، معین علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے این این )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز معین علی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز میں جارہانہ انداز میں کھیلنا ہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے فروری میں شروع ہونے والا کرکٹ کا عالمی کپ جیتنا ہے اور ایک روزہ کرکٹ کی بہترین ٹیم بنانا ہے تو ہمیں شروعات اچھے انداز میں کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ٹیم میں ٹاپ تھری میں ایسے بلے بازوں کی ضرورت ہے جو اپنی بہترین کارکردگی سے بعد میں آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال بن سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہے کہ وہ صرف جارہانہ انداز سے ہی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور ورلڈ کپ میں جانے سے قبل تین ملکی سیریز میں بھی یہ ہی انداز اپنائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کبھی بھی وہ 30 بالز کا سامنا کرتے ہیں جس پر انہیں لگتا ہے کہ وہ 50 سے 60 بالز کھیل چکے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس میگا ایونٹ میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی کامیابیاں سمیٹے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی بھر پور مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے موسمی حالات میں ایڈجسٹ ہونے کا موقعہ ملے گا ۔