تین ملکی سیریز کا 5 واں میچ آج افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

تین ملکی سیریز کا 5 واں میچ آج افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (اے این این )دبئی میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز کا 5 واں میچ آج ہفتے کو افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تین ملکی سیریز میں ان دونوں ٹیموں کے علاوہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی شرکت کررہی ہے ۔ سیریز کا 5 واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا ۔
جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اسی سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 19جنوری کو آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اس سیریز کا آغاز8جنوری سے ہوا تھا ۔