کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ سے قبل نظم وضبط کا عملی مظاہرہ کردیا

کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ سے قبل نظم وضبط کا عملی مظاہرہ کردیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل نظم و ضبط اور ٹیم کی یک جہتی کا عملی مظاہرہ کردیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں جمعہ کو کھلاڑیوں میں نظم و ضبط، ہم آہنگی اور یک جہتی مکمل طور پر نظر آئی۔ ٹریننگ کے دوران کھلاڑی خاندان کے اراکین کی طرح اکھٹے ٹریننگ کرکے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔ ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹریننگ ختم ہونے پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا تو تمام کھلاڑی کلاس روم میں طالب علموں کی طرح مودب ہوکر بڑے انہماک سے لیکچر سنتے رہے اور ٹیم مینجر کو ڈسپلن کی پابندی کرنے کا یقین دلایا۔ کھلاڑیوں کا مودبانہ انداز، ان کی محنت اور لیکچر میں دلچسپی دیکھ کر پی سی بی کے عہدیداران بھی خوش نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...