بالی وڈادکار سدھارتھ ملہوترا 30 برس کے ہو گئے

بالی وڈادکار سدھارتھ ملہوترا 30 برس کے ہو گئے
 بالی وڈادکار سدھارتھ ملہوترا 30 برس کے ہو گئے

  


ممبئی(آن لائن)فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر کے مرکزی اداکار سدھار ملہوترا نے 30 ویں سالگرہ 16 جنوری 1985ءکو دہلی میں پیدا ہونے والے سدھارتھ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2012ءمیں فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے ان کی بالی ووڈ میں آمد ہوئی۔ پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں کامیاب انٹری دینے والے سدھارتھ کو اس کے بعد ناصرف کئی اشتہاروں میں کام کرنے کا موقع ملا بلکہ کئی فلموں کی پیشکش بھی کی گئی۔ 2012ءمیں ٹائمز میگزین کی سب سے پرکشش مردوں کی فہرست میں 12 وان درجہ حاصل کرنیوالے سدھارتھ بھارت میں بھی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ اپنی پہلی ہی فلم کیلئے بحیثیت نئے اداکار کئی ایوارڈز حاصل کرنیوالے سدھارتھ کی گزشتہ سال 2 فلمیں ہنسی تو پھنسی اور ایک ولن ریلیز ہوئیں جو باکس آفس پر شاندار کامیاب سے ہمکنار ہوئیں۔ سدھارتھ ملہوترا کی آنیوالی فلم ”برادرز“ ہے جس میں وہ کھلاڑی اکشے کمار اور سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنانڈس کیساتھ کام کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر رواں برس ہی سینما گھر کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...