انور مقصود کا کھیل ”دھرنا“ آرٹس کونسل کراچی میں پیش‘ 15 فروری تک جاری رہے گا

انور مقصود کا کھیل ”دھرنا“ آرٹس کونسل کراچی میں پیش‘ 15 فروری تک جاری رہے گا

 کراچی(آن لائن) پاکستان کے موجودہ حالات اور سیاسی منظر نامے پر معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کا لکھا ہوا کھیل ”دھرنا“ آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا گیا۔ مزاحیہ اور سنجیدہ جملوں کی تکرار سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔ سیاست دانوں کے بعد اب معروف ادیب انور مقصود نے بھی کراچی آرٹس کونسل کے اسٹیج پر دھنا دیدیا ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار پی ٹی آئی کے کپتان نے نبھایا تو دوسرے سیاست دانوں نے بھی جم کر اپنا رنگ دکھایا۔ سٹیج ڈرامے میں موسیقی کا تڑکا اور طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ سیاسی جملے اپنے عروج پر رہے۔ انور مقصود کا دھرنا بھی ان کے باقی ڈراموں کی طرح خوب مقبول ہوا۔ پہلا شو ٹی وی کے مشہور اداکار لطیف کپاڈیا کے ٹرسٹ کے نام رہا۔ انور مقصود کا دھرنا شائقین نے خوب پسند کیا مزاحیہ تھیٹر کراچی آرٹس کونسل میں 15 فروری تک جاری رہے گا۔

مزید : کلچر


loading...