لندن میں شہزادی ڈیانا سے متعلق ڈرامے \" ٹروتھ، لائیز، ڈیانا \" کا پریمئر

لندن میں شہزادی ڈیانا سے متعلق ڈرامے \" ٹروتھ، لائیز، ڈیانا \" کا پریمئر

 لندن (آن لائن) برطانوی شہزادی ڈیانا کے قتل کے رازوں کو بے نقاب کرتا نیا ڈرامہ \" ٹروتھ، لائیز، ڈیانا \" کا لندن میں شاندار پریمئر ہوا۔شہزادی ڈیانا کی زندگی و موت سے متعلق متنازع ڈرامہ \" ٹروتھ، لائیز، ڈیانا \" جون کون وے نے لکھا۔ انہوں نے ڈارمے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ جان کون وے نے ڈرامہ میں لیڈی ڈیانا کی موت سے متعلق سنسنی خیز نئی معلومات کا انکشاف کیا ہے۔ کون وے نے ڈرامہ لکھنے کے لئے ڈیانا کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کیا اور ڈیانا کے قریب رہنے والی معروف شخصیات کے انٹرویوز کیے۔

مزید : کلچر


loading...