ہالی وڈ فلم ’’ لائین ‘‘ کی عکسبندی جلد کلکتہ میں شروع ہوگی

ہالی وڈ فلم ’’ لائین ‘‘ کی عکسبندی جلد کلکتہ میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بھارتی فلمی ستاروں پر مشتمل ہالی وڈ فلم ’’ لائین ‘‘ کی عکسبندی کلکتہ میں جلد ہی شروع ہوگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ فلم ’’ لائین ‘‘ جس کی اہم کاسٹ میں تنیشتھا، نواز الدین صدیقی ، پریانکا بوس ، دیپتی نیول کے علاوہ ہالی وڈ اداکار بھی شامل ہیں،, کلکتہ میں جلد ہی اس فلم کی عکسبندی کا آغاز ہو جائیگا ۔ فلم کی کہانی کتاب ’’ آلانگ وے ہوم ‘‘ سے ماخوزہے،,یہ کہانی آسٹریلوی بزنس میں سرو بریرلے پرمبنی ہے جو کہ بھارت میں پیدا ہوئے جو اپنی ماں سے بچھڑ جاتا ہے پھر اسے ایک آسٹریلوی خاندان گود لیتا ہے ۔
یہ اس کی تکلیف اور کامیابی کی داستان اور اس کے کلکتہ سے تسمانیا کے سفر کی کہانی ہے ۔ فلم کی ہدایات گارتھ ڈیویس نے دی ہے ۔ کلکتہ کے بعد فلم کی عکسبندی آسٹریلیا میں کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -