بالی وڈ فلم رائے کا گانا ’’ بوند بوند‘‘ جاری کر دیا گیا

بالی وڈ فلم رائے کا گانا ’’ بوند بوند‘‘ جاری کر دیا گیا

 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم رائے کا گانا ’’ بوند بوند‘‘ جاری کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ رائے ‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں ارجن رام پال ، رنبیر کپور اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں کا گانا جس کے شروع کے بول ’’ بوند بوند‘‘ ہیں،جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ رومانوی گانا ہے جو کہ ارجن کپور اور جیکولین فرنینڈس پر فلمایا گیا ہے ۔ گانے کے موسیقار ابھیسندرا کمار ہیں اوراس کو انکیت تیواری نے گایا ہے ۔فلم کی ہدایات وکرم جیت سنگھ نے دی ہے ، فلم 13فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...