اداکار ادیتیہ رائے کپور کشمیر کی خوبصورتی کے دلدادہ ہوگئے
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور کشمیر کی خوبصورتی کے دلدادہ ہوگئے ۔ اداکار ادیتیہ رائے کپور جن کی فلم ’’ فتور‘‘ کی نصف عسکبندی کشمیر میں ہوچکی ہے جبکہ بقیہ جلد ہی ہوگی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ کشمیر کے خوبصورت مناظر کو یاد کر رہے ہیں۔ وہ دنیا بھر گھومے ہیں لیکن انہیں جو خوبصورت مناظر کشمیر میں دیکھنے کو ملے ہیں وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی نہیں ملے۔ یہ زمینٰ میں موجود جنت کی وادی ہے جہاں خوبصورتی ہی خوربصورتی اور سکون ہی سکون ہے ۔ انہوں نے عکسبندی کے دوران بے حد انجوائے کیا وہ بے صبری سے ’’ فتور‘‘ کی بقیہ عکسبندی کے منتظر ہیں تاکہ مزید اس جگہ سے محظوظ ہوسکیں۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔