ایران اور متحدہ عرب امارات ایشین فٹ بال کپ کے ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے

ایران اور متحدہ عرب امارات ایشین فٹ بال کپ کے ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن (اے پی پی) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ میں متحدہ عرب امارات اور ایران کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ قطر اور بحرین کی ٹیمیں متواتر شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بحرین کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مبخوت اور حسین نے گول سکورز کئے۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ایران کی ٹیم نے قطر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر دوسری کامیابی سمیٹی اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ازمون نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔