سہ ملکی سیریز، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنزبنائے اور مچل سٹارک کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ آسٹریلوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 47.5 اوورز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن 121 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم انکی سنچری ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔ آسٹریلین ٹیم نے جواب میں مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو تین ملکی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعہ کو کرکٹ گراؤنڈ سڈنی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے آئن بیل اور معین علی نے اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا اور اس کے چار کھلاڑی 33 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ آئن بیل کوئی رن بنائے بغیر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جیمز ٹیلر دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جو روٹ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف 5 رنز بناکر پیٹ کیومز کی گیند پر شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، معین علی انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر جیمز فالکنر کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، راوی بھوپارہ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر زاویر ڈوہرٹی کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جوز بٹلر 28 رنز بناکر جیمز فالکنر کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کرس واکیز ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کرس جارڈن آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 17 رنز بناکر جیمزفالکنر کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس موقع پر آئن مورگن کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 121 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سٹیون فن انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ سٹورٹ براڈ کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 47.5 اوورز میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔ کینگروز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک نے چار، جیمز فالکنر نے تین جبکہ گلین میکسویل، زاویر ڈوہرٹی اور پٹ کیومز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں 235 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ آرون فنچ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر وکیز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، شین واٹسن دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کرس جارڈن کی گیند پر وکیز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 37 رنز بناکر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان جارج بیلی چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بناکر وکیز کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ گلین میکسویل کوئی رن بنائے بغیر وکیز کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس موقع پر ڈیوڈ وارنر کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 127 رنز بناکر وکیز کی گیند پر آئن بیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، یہ انکے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔ بریڈ ہیڈن ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، آسٹریلین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو تین ملکی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فالکنر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے وکیز نے چار جبکہ جارڈن اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...